اہم خبریں

آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی نائب صدر نے پارٹی تبدیل کر لی

آزاد کشمیر انتخابات،پی ٹی آئی نائب صدر نے پارٹی تبدیل کر لی

میرپور (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو میرپور ڈویژن میں سیاسی دھچکا لگا ہے جہاں پارٹی کے نائب صدر افتخار طیب پی ٹی آئی چھوڑ کر استقلال پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئے۔

افتخار طیب نے اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان ایک تقریب کے دوران کیا جہاں استقلال پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نثار انصار ابدالی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان اور سردار تنویر الیاس نے پارٹی کا مفلر پہنا کر استقبال کیا۔

افتخار طیب کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے انہیں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے اعلیٰ قیادت کو سفارشات بھیجی تھیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق افتخار طیب کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت سے حلقہ ایل اے 5 برنالہ میں انتخابی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے اور اس نشست پر مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:ڈالر سستا، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال مہنگے،جانیے آج کے تازہ ریٹ

متعلقہ خبریں