لاہور (اے بی این نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب نے موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس بروقت جمع کرانے والے شہریوں کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 31 اگست 2026 تک ٹوکن ٹیکس جمع کرانے والے تمام گاڑی مالکان کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ سے پہلے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والے شہری نہ صرف 10 فیصد ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ تاخیر سے ادائیگی پر عائد ہونے والے جرمانے سے بھی محفوظ رہیں گے۔
حکام کے مطابق شہری ای پے پنجاب (ePay Punjab) کے ذریعے گھر بیٹھے محفوظ، شفاف اور آسان طریقے سے ٹوکن ٹیکس آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ ای پے پنجاب حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی ایک اہم کاوش ہے، جس کے ذریعے عوام کو سرکاری واجبات کی آن لائن ادائیگی کی جدید اور مؤثر سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ 31 اگست 2026 سے قبل ٹوکن ٹیکس ادا کرکے 10 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور اضافی جرمانے سے بھی بچیں۔
مزید پڑھیں:نیتن یاہو کا امریکا سے ترکی کے معاملے پر بڑا مطالبہ















