اسلام آباد (نیوزڈیسک)ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے ساتھ پاکستان کی آبادی سے متعلق اعداد و شمار بھی جاری کردئیے اگراعدادوشمار کا تجزیہ کیا جائے تو 2017 میں ملک کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار تھی جو 2023 میں 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی۔ان چھ سالوں میں مطلب2017 سے 2023کے درمیان ملکی آبادی میں 3 کروڑ 38 لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا اورحساب لگایا جائے تو چھ برس میں 2190 دن بنتے ہیں، اور اگر 3 کروڑ 38 لاکھ کو 2190 سے تقسیم کیا جائے تو روزانہ پیدا ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار 438 بنتی ہے یوںپاکستان میں گزشتہ چھ سالوں میں یومیہ ساڑھے 15 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی ۔















