اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر وفاق کیلئے خطرناک ثابت ہوگی۔اتوارکوچیئرمین سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کے بعد کوئی کہہ رہا ہے الیکشن 6 ماہ مؤخر ہوں گے اور کوئی کہہ رہا ہے الیکشن 7ماہ مؤخر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن چپ کا روزہ توڑے اور سامنے آ کر بتائے کہ حلقہ بندیوں میں کتنا وقت لگے گا؟رضاربانی نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کیوں ضروری تھی؟ یہ بتایا نہیں گیا، پبلک آرڈرکوشامل کرنے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اسکوپ بہت بڑھ جائے گا،انہوں نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پر دوبارہ غور کیا جائے۔















