لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کا بڑا پاور شو ، وزیر اعظم شہباز شریف آج موٹروے کا افتتاح کریں گے ۔وزیر اعظم شہباز شریف آج قصور کھُڈیاں خاص میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بڑے پاور شو کے لیے پنڈال سجا دیا گیا،پنڈال میں 30 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اس موقع پر لاہور قصور بہاولپور موٹروے کا افتتاح بھی کر یں گے۔















