سوات، مراد سعید کے والد کوپولیس نے گرفتار کر لیا

سوات(نیوزڈیسک)سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے والد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایاکہ مراد سعید کے والد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس دوران مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ، کبل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔