فیصل آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگنے جا رہی، جو جتھا پاکستان پر حملہ آور ہو اس پر پابندی لگنی چاہیے۔ہفتہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی جج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے بجائے فیصلے پر بات کرے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خان میں چوری کی اور اس کو دبئی میں بیچا، یہ منی لانڈرنگ اور جعلی رسیدیں بنانے کا مجرم ہے۔















