اہم خبریں

توشہ خانہ کیس میں صرف ایک گرفتاری کافی نہیں، سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو ناکافی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ باقی سب کا بھی احتساب ہونا چاہیے، صرف ایک کی گرفتاری کو قوم کافی نہیں سمجھتی۔ہفتہ کو ردعمل دیتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ تمام چہروں کو بےنقاب کرنا ضروری ہے، ان سب کو طلب کیا جائے جنہوں نے توشہ خانہ سے استفادہ حاصل کیا ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ ایک عدالتی فیصلہ ہے جس کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس اپیل کا موقع موجود ہے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ ایک وقت آئے گا جنہوں نے بھی اس قوم کے خزانے سے کھیلا، ان سب کا کڑا احتساب ہوگا۔

متعلقہ خبریں