اہم خبریں

شاہد خاقان عباسی نے نئی ذمہ داری ملنے پر نبھانے کا عندیہ دیدیا

تلہ گنگ(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کے پاس پارٹی میں نہ کوئی عہدہ ہے نہ وزیر ہوں، جو ذمہ داری ملے گی ادا کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کےلیے ہماری جماعت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔ان کاکہناتھا کہ فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گا،انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں