اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا ،ذرائع کا دعویٰ

اٹک (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا،پولیس ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 6 بج کر 50 منٹ پر اٹک جیل منتقل کیا گیا، جہاں جیل مینویل کے مطابق ان کا میڈیکل کیا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں