لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں احتجاج کرنے والے 25 کارکنوں کو دھر لیاگیا،ہفتہ کو پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے 25 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ادھر کراچی پریس کلب پر پہنچنے والے5 پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔















