اسلام آباد (نیوزڈیسک)ادارہ شماریات پاکستان نے سرکاری طور پر ڈیٹا کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ ہے۔ہفتہ کوادارہ شماریات نے ڈیٹاجاری کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ افراد پر مشتمل ہے، سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار کے لگ بھگ ہے۔اسی طرح خیبر پختونخوا کی آبادی 4 کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہے، بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے۔















