اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچا دیاجنہیں کچھ دیر میں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیاجائے گا،ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد منتقلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز (پمز) اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ شروع ہوگیا ہے،عمران خان کی جیل منتقلی سے قبل ان کا تفصیلی میڈیکل کیا جائے گا۔















