اہم خبریں

عمران خان نے عبرت پکڑی ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا، طاہر اشرفی

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا سے سب سیاستدانوں کو عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اب کسی کو کسی بھی ملک سے تحفہ ملے، توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو اپنا حصہ ڈکلئیر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج یوم استحصال کشمیر ہے، کشمیر و فلسطین کے مسائل سے 75 سال سے خون بہہ رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف اور زرداری پر مقدمے کرائے،عمران خان نے عبرت پکڑی ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر بھی الزامات ہیں، وہ بھی آج کے بعد کچھ سیکھ لیں۔

متعلقہ خبریں