اہم خبریں

تحریک انصاف کی باگ ڈور شاہ محمود کے ہاتھوں میں آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی باگ ڈور شاہ محمود قریشی کے ہاتھوں میں آگئی ہے ۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے، اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان ان کے ساتھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 14 اگست سے انتخابات کے لیے سیاسی جدوجہد کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق شاہ محمود اور کورکمیٹی کا وکلا کے ہمراہ پہلا ٹاسک پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائی ہوگا۔ ایک ہفتے قبل عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ انتخابات سےمتعلق پی ڈی ایم اتحاد سے شاہ محمود قریشی مذاکرات کریں گے جس میں عامر ڈوگر ، قاسم سوری، مراد سعید اور عالمگیر خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں