اہم خبریں

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی کرپشن پر مہر ثبت کردی، حمزہ شہباز

لاہور(نیوزڈیسک)ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بےایمانی، جھوٹ اور کرپشن پر مہر ثبت کردی۔ہفتہ کو جاری ایک بیان میں ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا کہ اپنے مخالفین پر بہتان تراشی، جھوٹے کیسز اور گالم گلوچ کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔انہوں نے جج ہمایوں دلاور کو جراتمندانہ فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدالت کی جانب سے بار بار مواقع فراہم کرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اپنا دفاع کرنے سے بھاگتا رہا۔

متعلقہ خبریں