اسلام آباد(نیوزڈیسک)مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی،ہفتہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں نئی مردم شماری کی منظوری متفقہ طور پردی گئی۔اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا گیا تھا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نےنجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی فلائٹ لیٹ ہے اس لیے تاخیر کی گئی۔















