خیرپور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ انہوں نے کل خواب دیکھا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی خیریت نہیں اور آج ان کو سزا ہوگئی،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمی بہت ہے اللّٰہ کرے چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں اپنا وقت گزار لیں۔منظوروسان نے کہاکہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا حق ملنا چاہیے، سندھ میں جے یو آئی اور جی ڈی اے کا کوئی مستقبل نہیں۔















