اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی چوری ثابت ہوگئی،چیئرمین پی ٹی آئی نے اثاثے چھپائے ان کے وکلا کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو اب یہ سزا کاٹنی پڑے گی،چیئرمین تحریک انصاف سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا،انہوں نے کہا چیئرمین تحریک انصاف کا تکبر ٹوٹ گیا،پورے ملک میں حالات پرامن ہیں ،کہیں بھی کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہورہی۔















