اہم خبریں

نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکہ ہے ،فود چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات فود چوہدری نے نئی مردم شماری کو چیلنج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکہ ہے ۔آج سماجی رابطوں ی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر ) پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگی کہ قومی اسمبلی کی آٹھ نشستیں کم ہو گئیں؟ نہ طریقہ کار پر بحث ہوئ نہ نتائج کی شفافیت کا پتہ، اس کے نتیجے میں جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائینگے ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونے پڑیں گی،پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا ۔

متعلقہ خبریں