اہم خبریں

سرگودھا،گھریلولڑائی جھگڑے پر شوہر نے بھائی کیساتھ مل کر بیوی کو آگ لگا دی

سرگودھا(نیوزڈیسک)سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو آگ لگا دی،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایاکہ یہ واقعہ تحصیل سلانوالی کے چک 126جنوبی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ملزمان نے گھریلو جھگڑے پر خاتون کو آگ لگائی۔

متعلقہ خبریں