اہم خبریں

حجاج کرام کو رقوم کی واپسی ،نامزد بینکوں کو فنڈ زجاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزارت مذہبی امور نے نامزد بینکوں کو فنڈ جاری کر دیے،تمام حجاج کرام کو رقوم واپسی کے میسیج بھی بھیج دیے گئے ہیں،متعلقہ بینکوں سے رقوم کی ادائیگی آئندہ ہفتے شروع ہو گی،نامزد بینک حجاج کو رقوم کی باسہولت ادائیگی یقینی بنائیں،حجاج کرام کو 97 ہزار تا 1 لاکھ 32 ہزار روپے واپس ملیں گے،ترجمان مذہبی امور کے مطابق قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے پہلے واپس کیے گئے تھے،وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حجاج سے بھی آراء اور شکایات طلب کر لیں،ٹور آپریٹرز سے معاہدے کی خلاف ورزی/سہولیات میں کمی کی شکایات 18 اگست تک طلب،حج گروپ آرگنائزرز سے بازپرس کر کے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،نجی سکیم کے حجاج کرام کو بھی موبائل sms جاری کر دیے گئے۔

متعلقہ خبریں