فیصل آباد (نیوزڈیسک)فیصل آبا میں سستے لان کی سیل پرجھگڑا، کپڑے پہلے کون لے گا؟ خواتین کی تکرار، لاتوں، مکوں اور گھونسوں میں بدل گئی،جمعہ کو فیصل آباد میں کپڑوں کا ایک اسٹور میدان جنگ بن گیا،دیکھادیکھی خواتین کے مرد رشتہ دار بھی لڑائی میں کود پڑےاور بلا تفریق ایک دوسرے پر خوب جوتے برسائے جبکہ اسی دروان ایک شخص پستول نکال لی تاہم اسٹور انتظامیہ نے اس دبوچ لیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تشدد میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔















