اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کے 90 لاکھ خاندانوں کی خدمت کرتا ہے اور ادارے کے ملازمین اس خدمت کو عبادت کے طور پر سر انجام دیتے ہیں، جمعہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہیدبے نظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر کے تحت ملک بھر کے 90 لاکھ خاندانوں کی خدمت کرتا ہے اور ادارے کے ملازمین اس خدمت کو عبادت کے طور پر سر انجام دیتے ہیں۔















