راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی بھابھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی بھابھی ممتاز بیگم جوجمعرات کو قضائے الہی سے وفات پاگئی تھیں، انکی نمازِ جنازہ جمعہ کو بعدنمازعصر جدید قبرستان ڈھوک الہی بخش میں ادا کی گئی۔یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی بھابھی اورشیخ راشد شفیق کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئی تھیں۔















