اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نا بالغ بچی رضوانہ سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا شکار ہوئی ہے مگر ابھی تک کسی عدالت نے رضوانہ کے معاملے کا نوٹس نہیں لیا،جمعہ کووفاقی وزیرسینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی یومیں زیر علاج لڑکی کو انصاف ملنا چاہیے، رضوانہ کے ساتھ بربریت ایک جج کے گھر میں ہوئی ہے، ملک میں جنگل کا قانون نہیں ہے، ان سے کہا جائے طاقت کا ناجائز استعمال نہ کریں۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے الیکشن میں تاخیر ہو۔















