اہم خبریں

اے ٹی سی نے فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت(اےٹی سی) نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے دانستہ روپوش ہونے پر اُن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔،منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت بتایاگیا کہ فرخ حبیب زمان پارک کے باہر آپریشن کے دوران پولیس پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں درج مقدمے میں ملوث ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی لیکن وہ گرفتاری سے بچاؤ کے لیے دانستہ طور پر روپوش ہو گئے ،اس موقع پر تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں،انسداددہشت گردی عدالت نے پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ کے اجراء کے لیے درخواست منظور کرلی۔

متعلقہ خبریں