اہم خبریں

تھرپارکر ، غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 6 بچوں کا انتقال

تھرپارکر(نیوزڈیسک)تھرپارکر میں غذائی قلت، مختلف بیماریوں کاشکار 6 بچے انتقال کرگئے،محکمہ صحت سندھ نے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 6 بچے انتقال کر گئے ،بیان کے مطابق جاں بحق بچے نومولود تھے، بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے،بیان میں کہاگیا کہ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 93 اور رواں سال میں 515 ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں