اہم خبریں

تحریک انصاف نے عثمان بزدار،خسروبختیار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورخسروبختیار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔منگل کو اس حوالے سے جاری اعلامیےمیں کہاگیاکہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق اکرم کانو، محی الدین سولنگی بھی فارغ کیے جانے والے اراکین میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں