اہم خبریں

غیر تسلی بخش کارکردگی ، سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے غیر تسلی بخش کارکردگی پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کو عہدے سے ہٹادیا۔سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو کابینہ سے بھنگ پالیسی مسترد ہونے پرکارروائی کے نتیجے میں ہٹایا گیا ،حمیرا احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ جوائنٹ سیکرٹری سکندر جلال کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا ۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت داخلہ نے بھنگ کے ذریعے ادویات بنانے کی پالیسی تیار کی تھی، سیکرٹری اور ان کے عملے نے کابینہ بریفنگ میں پالیسی کے معاشی فوائد اور دیگر پہلوؤں پر مناسب بریفنگ تیارنہیں کی جس پر ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی اورسیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔

متعلقہ خبریں