اسلام آباد (اے بی این نیوز )پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں،دستاویز کے مطابقیکم اگست سے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 202 روپے 32 پیسے فی لیٹر بنتی ہے،حکومت پیٹرول پر 71 روپے 58 پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیٹرول پر لیوی کی مد میں 55 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں،پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے اور ڈیلر مارجن 7 روہے عائد ہے ،پیٹرول پر آئی ایف ای ایم مارجن 2 روپے 63 پیسے عائد ہے،ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 211 روپے 76 پیسے بںتی ہے،حکومت ڈیزل پر 61.64 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے،ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر عائد ہے،ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6 روپے اور ڈیلر مارجن 7 روہے وصول کیا جا رہا ہے۔















