اسلام آباد (اے بی این نیوز )گھریلوملازمہ تشددکیس کی ملزمہ سومیہ عاصم کی 7اگست تک حفاظتی ضمانت منظور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، تشدد کاشکاررضوانہ بدستور آکسیجن پر، سانس لینے میں مشکلات،وزیراعظم شہباز شریف کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ٹیلیفون ، رضوانہ کےکیس، صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم کی مظلوم خاندان کی ہر ممکن مدد اور فوری انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔















