اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کی ابوظہبی کے شاہی محل آمد،اماراتی صدر سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت

ابوظہبی (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے انکے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ،ہفتہ کووزیراعظم شہبازشریف اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے ابوظہبی میں شاہی محل پہنچے جہاں صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان نے انکا گرمجوشی سے استقبال کیا،اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر امارات شیخ محمد بن زاید النہیان سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ،اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے،اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایاکہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں،عرب امارات پہنچنے پر پاکستانی سفیر، سفارتی اہلکاروں اور اماراتی اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں