اہم خبریں

شبر بھائی یہ کہانی کہاں سے ایجاد کرلی؟ اسد عمر کا سوال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ یہ کہانی کہاں سے ایجاد کرلی؟اپنے ایک بیان میں انہوں نے سابق چیئرمین ایف بی آر سے استفسار کیا کہ شبر زیدی بھائی خیریت ہے؟ یہ کہانی کہاں سے ایجاد کرلی؟انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018ء میں بنی ، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.8ارب ڈالر تھے۔اسد عمرکا کہنا تھا کہ میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019ء تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر 8.7ارب ڈالر تھے۔اسد عمر نے استفسار کیا کہ یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے،انہوں نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8.7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟

متعلقہ خبریں