اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران عراقی سفیرحامد عباسی نے رانا ثناء اللّٰہ کو عراق کے دورے کی دعوت دی،ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا،رانا ثنا اللہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیر کی کاوشوں کو سراہااورکہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاکستان، عراقی افسران کو پولیسنگ اور فارنزک شعبے میں تربیت فراہم کرسکتا ہے جبکہ عراقی سفیر حامد عباسی لفتہ نے کہا کہ تقریباً دو لاکھ پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، عراقی حکومت زائرین کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔















