اہم خبریں

نویں اور دسویں محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشین گوئی

لاہور(  اے بی این نیوز   )نویں اور دسویں محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں،پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کے امکانات ہیں،محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے،بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے،دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے،ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،ندی نالوں کے کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،نویں اور دسویں محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔

متعلقہ خبریں