اسلام آباد (اے بی این نیوز )توشہ خانہ کیس،، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیان ریکارڈ کرانے کی کمٹمنٹ مانگ لی،اکتیس جولائی کو بیان ریکارڈ کرانے کی کمٹمنٹ دیں، جج کا وکیل سے مکالمہ،، وکیل نے اپنے مؤکل سے ہدایات لینے کیلئے وقت طلب کرلیا، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر منطو ر کر لی ، جج ہمایوں دلاور نے ریما رکس میں کہا سیکیورٹی انتظامات کرنا تو اداروں کا کام ہے، اب تک توشہ خانہ کیس کی 37 سماعتیں ہوچکیں، چیئرمین پی ٹی آئی اب تک صرف 3 بار پیش ہوئے، کیس کی سما عت پیر تک ملتوی ۔















