اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف کا پی ٹی آئی خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار کہا،میں نے خواتین سے متعلق کوئی بات نہیں کی، مریم نواز سے متعلق جو کہا گیا یہ ان کی معافی مانگیں ،میں بھی ان سے معافی مانگ لو ں گا، ریمارکس کو برداشت کرنے میں بھی برابری کریں،، ساری دنیا کے ایوانوں میں مردوں پر بھی ریمارکس پاس کیے جاتے ہیں۔















