کو ئٹہ ( اے بی این نیوز )بلوچستان میں مو ن سو ن کی تبا ہ کا ریا ں ،پنجگور میں نیوان ڈیم ٹوٹ گیا ،، ٹھاٹھیں مارتی پانی کی موجوں نے کئی علاقوں کو ڈبو دیا،عیسی ٰ کے علاقے میں ڈوبنے والے شخص کو تاحال نہ نکالا جاسکا۔صوبے بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں میں ایک بچے سمیت3افرادجاں بحق،خاران میں بارشوں سے100مکانات مکمل تباہ ،200کوجزوی نقصان پہنچا،پی ڈی ایم اے نے نقصا ن کی رپورٹ جا ری کر دی، واشک شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،کوہ بل ڈیم کا بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلہ دیہی علاقوں میں داخل، پانچ دیہات زیر آب،،50 سے زائد کچے مکانات منہدم ، علاقہ مکین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور،، بسیمہ میں چوٹ ، جنگی ، گرماس سمیت متعدد دیہاتوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔















