اہم خبریں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ہوئے نہ ہوں گے،دفتر خارجہ

انقرہ(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان والوں سے نہ مذاکرات ہورہے ہیں نہ ہوں گے، آئین پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، پاکستان کا مؤقف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا گیا ہے، بھارتیوں کی خام خیالی ہے کہ کنٹرول لائن عبور کرنے پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں جائیں گے،برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے کہاکہ کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا مشورہ دینے والوں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ جن تنظیموں کے ہاتھ پاکستان کے عوام اور پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کے خون سے رنگے ہوں اُن سے مذاکرات کیونکر ہوسکتے ہیں؟بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارتیوں کی خام خیالی ہے کہ کنٹرول لائن عبور کرنے پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں جائیں گے، پاکستانی قوم جانتی ہے اپنا دفاع کیسے کرناہے۔

متعلقہ خبریں