کراچی( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کیلئے نگران حکومت کی بندربانٹ کیلئے اپوزیشن کی ذمہ داری پی ٹی آئی سے لے لی گئی،عوام جانتے ہیں سندھ میں حقیقی اپوزیشن کرنے والی واحد جماعت تحریک انصاف ہے،سندھ ہائیکورٹ سے آج تازہ ہوا کا جھونکا آیا ہے،آج سندھ ہائیکورٹ سے پولیس کو بااختیار کرنے کیلئے فیصلہ سامنے آیا،بحیثیت اپوزیشن لیڈر اسمبلی میں متعدد بار آواز اٹھائی پولیس کو بااختیار کریں،امید ہے کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کیلئے پروفیشنل اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے اب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، لوٹ مار، منشیات کیخلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی،گزشتہ روز اسلم ابڑو کے اہل خانہ پر فائرنگ ہوئی جسے کوئی پوچھنے والا نہیں،سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے آئی جی کو بااختیار کیا ہے تو اب پولیس اپنا وقار بلند کرے، چاہتے ہیں پولیس آزاد حیثیت میں امن و امان کی بحالی اور اپنے فرائض سر انجام دے۔















