اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں فوری حکم امتناع نا مل سکا اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع کی درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کردی چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کئے عدالت نے توشہ خانہ سے متعلقہ تمام کیسز آیندہ ہفتے کے لیے مقرر کر دئیےعدالت نے جج سے منسوب فیس بک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل ایف آئی اے سے ریورٹ طلب کر کےفیس بک پوسٹیں جج سے متعلقہ ہیں یا نہیں ؟ ایف آئی اے فرانزک کرکے بتائے۔















