روات پولیس کی کامیاب کارروائی، 15 دن قبل تاوان کیلئے اغواء کیا گیا بزنس مین بازیاب، 2 ملزم گرفتار

راولپنڈی(نیوزڈیسک)روات پولیس کی بڑی کاروائی،15 روز پہلے تاوان کے لئے اغواء کیا گیا بزنس مین بازیاب، 02 اغواء کار گرفتارمغوی حبیب الرحمن کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،مغوی کو بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا گیا تھا، اغواء کاروں نے 50 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، گرفتار اغواء کاروں کی شناخت ارسلان اور جلیل کے ناموں سے ہوئی،روات پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تمام ٹیکنیکل وسائل اور ہومن انٹیلیجنس کے ذریعے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدرسی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے مغوی کی بازیابی کے لیے ایس پی صدر کی براہ راست نگرانی میں حصوصی ٹیم تشکیل دی تھی،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدر اور روات پولیس کو مغوی کی بحفاظت بازیابی پر شاباش دی۔