شہبازشریف کے سارے کیس ختم،20 دن کا سیاسی کھیل تماشہ باقی رہ گیا،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)20 دن کا سیاسی کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے بیس دن میں جتنے مخالفین کے خلاف کیس بنانے ہیں اور جو بھی قدم اٹھانے ہی اٹھا لیں ہر روز اتوار نہیں ہوتی پاکستان میں جس کی لاٹھی اُس کی بھنیس ہےجس دن شہبازشریف پرفردجرم لگنی تھی اسی دن وزیر اعظم بن گئے آج پندرہ مہینے بعد سارے کیس ختم ہو گئے۔پاکستان میں 50 کروڑ روپے تک کی کرپشن جائز قرار دے دی گئی ہے16 ارب روپے کی کرپشن ہوا میں اڑ گئی تحقیقات کرنے والے اللہ کو پیارے ہوگئےسب سے اچھی بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان سارے ملک سے اپنے امیدوار لائیں گےاور پی پی پی نون لیگ کا ملبہ اپنے سرپر اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہےاور نون لیگ کا لیول پلینگ فیلڈ کا مقابلہ بھی الیکشن کی گھبراہٹ ختم نہیں کر رہا شہباز شریف نواز شریف کے لیے سیاست میں برادر یوسف کا کردار ادا کر رہے ہیں نواز شریف ابھی سعودیہ سے لندن جائیں گے پاکستان نہیں آئیں گے کب اور کس حال میں پاکستان آئیں گے یہ اللہ کو پتہ ہےپی ڈی ایم کی 13 پارٹیوں میں سے تین بڑی پارٹیوں نے اپنے اپنے انتخابی نشان کی الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے پیچھے جو 10 پارٹیاں رہ جاتی ہیں نہ ان کا نام ہے نا کوی کام ہے وقت آنے پراتحادیوں کی نفسیاتی تعداد بڑھانے کے لیے ان کو استعمال کیا جاتا ہے اور پھر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہےابھی بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی آٹا اور چینی مہنگی ہوگی ایکسپورٹ اور ترسیلات کم ہوگی جب ڈالر 300 کو کراس کرے گا تو انہیں لگ پتہ جائے گا کہ کتنے بیس کا 100ہوتا ہےدعا کریں کہ نگران وزیراعظم کا مسئلہ متنازع نہ بنے ورنہ الیکشن ہی بیٹھ جائے گا اور وقت سے پہلے اپنی عزت کھو بیٹھے گا نگران وزیراعظم کے لیے معیشت دان اور سیاست دان میں رسہ کشی شروع ہو چکی ہے