ایچ ای سی کی بے حسی اور لاپرواہی، اساتذہ سڑکوں پرآنے پر مجبور، دھرنا دینے کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایچ ای سی کی بے حسی اور لاپرواہی ۔ اساتذہ سڑکوں پر آنے پر مجبور۔ جامعات میں ٹی ٹی ایس پر کام کرنے والے اساتذہ آج ایچ ای سی کے سامنے دھرنا دینگے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی ظاہر نہیں کررہے۔ احتجاجی دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں پی ایچ ڈی اساتذہ شامل ہونگے،تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔ اساتذہ کی تنخواہ میں اضافے کو سالانہ قومی بجٹ کیساتھ منسلک کیاجائے۔دوران ملازمت وفات پا جانیوالے اساتذہ کے لواحقین کو تنخواہ کا پچاس فیصد ریٹائرمنٹ تک دیا جائے۔