وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) احسان الرحمان مزاری سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے ملاقات کی جس میں وفاقی سیکرٹری احمد حنیف اورکزئی اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو بھی موجود تھے۔ بیلاروس کے سفیر ایچ ای آندرے میٹیلیسا نے دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے اور کھیلوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے ایک اہم اقدام کے طور پر وزیر برائے آئی پی سی سے ملاقات کے لئے وزارت سفارتی دورہ کیا سفیر نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی راہیں تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بیلا روس کے سفیر نے بیلاروسی وزیر برائے کھیل اور سیاحت جناب سرگئی کوولچک کی جانب سے پاکستان کے آئی پی سی کے وزیر کو اپنی ٹیم کے ہمراہ آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ (سی آئی ایس )/ غیر سی آئی ایس کی ان کھیلوں میں شرکت کی دعوت دیجو اس سال 4 سے 14 اگست تک منعقد ہوں گی۔سی آئی ایس گیمز، جو کہ کھیلوں کی مہارت اور یکجہتی کے جشن کے لیے مشہور ہیں، حصہ لینے والے ممالک کے ایتھلیٹس کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور دوستانہ مقا بلوں کو فروغ دینے کا نمایاں پلیٹ فارم بن گئے ہیں۔