اہم خبریں

چیئرمین ایف بی آر سے پی پی ایم اے کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(  اے بی این نیوز  ) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین پی پی ایم اے سید فاروق بخاری کر رہے تھے اور اس میں پی پی ایم اے کے اراکین کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی ایف بی آر آفاق احمد قریشی نے بھی شرکت کی۔ وفد نے فارماسیکٹر سے متعلق سیلز ٹیکس کے معاملات پر بات چیت کی اورچیئرمین ایف بی آر کو 12 جولائی کو ہونے والے فارما ایکسپورٹ سمینار میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات میں فارما سیکٹر کے آپریشنل امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین ایف بی آر نے فارما انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں