اسلام آباد (اے بی این نیوز )کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 23/2024 کے لیے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا،کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) اس وقت چار براعظموں کے 92 سے زیادہ ممالک کو انسانی اور ترقیاتی امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے اس منصوبے سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیںکنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے پاکستان کے تمام صوبوں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے منصوبے پرکام شروع کردیا چار مرحلوں میں (10013) ٹن کے 105,000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے،پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواب بن المالکینے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ اس پروجیکٹ سے پاکستان کے چاروں صوبوں کے 40 اضلاع مستفید ہونگےاس منصوبے کا مقصد (سندھ کے 13 اضلاع، بلوچستان کے 10 اضلاع، میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ منصوبے کا مقصدخیبر پختونخوا کے 12 اضلاع، گلگت بلتستان کے 3 اضلاع ، پنجاب کے 2 اضلاع) میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اس امدادی پروجیکٹ سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 735000 افراد مستفید ہوں گےاس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیائے خرد ونوش شامل ہیںایک فوڈ پیک 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل اور 5كلو گرام چینی شامل ہیںسعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے اس منصوبوں کے تحت پاکستان میں ضرورت افراد کی شفاف طریقے سے مدد کی جائےگیکنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرمقامی حکومت کے تعاون سے تکمیل تک پہنچایا جائے گا















