اہم خبریں

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی (  اے بی این نیوز   )انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 9 پیسے گرا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہو کر 281 روپے ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں