وزیر اعظم کا سٹیٹ بینک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر جمع کرانے پر صدر محمد بن زید سے اظہار تشکر

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وزیر اعظم شہباز شریف نے سٹیٹ بینک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر جمع کروانے پر صدر محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بطور آزمودہ اور برادر ملک متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی مدد کے لئے آگے رہا ہے،ہم اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ تعاون پاکستان کے مشکل وقت میں معیشت کے استحکام کے لئے ہماری کوششوں کے لئے اہم ہے